```✒جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا``` - مکتبہ فیوض القرآن

یہ بلاگ اسلامی معلومات کے ڈیجیٹل اور فزیکل وسائل تک رسائی کےلیے مواد مہیا کرتا ھے۔ ھمارے واٹس ایپ پر رابطہ کرٰیں 00-92-331-7241688

تازہ ترین

Sponser

Udemy.com Home page 110x200

Translate

منگل، 27 مارچ، 2018

```✒جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا```

*​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​🌴 ​•‍━━•••◆◉﷽◉◆•••‍━━•​🌴​​​*


```✒جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا```



🌴عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

*🔥میں جانتا ہوں اس کو جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا،*

*🍇اور جنت میں سب سے آخر میں داخل ہو گا،* 

*🔥وہ شخص جہنم سے گھسٹتا ہوا نکلے گا،* 

*🌳🍃اس سے کہا جائے گا: جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ وہ جنت تک آئے گا تو اس کو لگے گا کہ وہ بھری ہوئی ہے، وہ لوٹ جائے گا اس پر کہے گا:* 

*🌳اے میرے رب! میں نے اس کو بھری ہوئی پایا،* 

*🕋☝🏻اللہ فرمائے گا:*

*🍇💞جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ، وہ جنت تک آئے گا تو اس کو بھری ہوئی سمجھ کر پھر واپس چلا جائے گا، لوٹ کر کہے گا:* 

*💕اے میرے رب! وہ تو بھری ہوئی ہے،*

*🕋☝🏻اللہ تعالیٰ فرمائے گا:* 

*💓🍇جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ، تمہارے لیے دنیا اور اس کے مثل دس دنیاؤں کی جگہ (جنت میں) ہے،* 

*❓❗وہ کہے گا: کیا تو مجھ سے مذاق کر رہا ہے حالانکہ تو بادشاہ ہے؟،*

*💞یہ حدیث بیان کرتے ہوئے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اتنا ہنسے کہ آپ کے اخیر کے دانت ظاہر ہو گئے، (یعنی کھل کھلا کر ہنس پڑے)* 

*💝کہا جاتا ہے کہ یہ شخص جنتیوں میں سب سے کم درجے والا ہو گا*

📚سنن ابن ماجہ ::4339

*​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​📚🌴⁩┈┈┈┈•✶✾✶•┈┈┈📚🌴​*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot