بسم اللہ الرحمٰن الــرحیم
حصہ اول اصطلاحات
اصطلاح نمبر 1
دعویٰ سورت یا موضوع سورت
دعوی سورت یا موضوعِ سورت سے مراد سورت کا مرکزی مضمون ہے جو سورت کیلیے بمنزلہ محور اور ستون کے ھوتا ھے۔ سورت کے باقی مضامین اسی کے گرد چکر لگاتے ھیں۔ یا اس کی مثال بیج اور تخم کی سی ھے۔جس طرح درخت کے ھر شاخ اور پتے میں تخم کا اثر ھوتا ھے اور اسی وجہ ھر درخت دوسری نوع کے درختوں سے ؐمختلف اور ممتاز نظر آتا ھے۔اسی طرح سورت کی ھر آیت کواصل دعوی سے ضرور کوئی نہ کوئی تعلق ھوتا ھےاس دعوی کی بنا پر ایک سورت دوسری سورت سے ممتاز نظر آتی ھے- اس کی مثال دلائل کے ضمن میں آۓ گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں