🌺قرآن مجید اور حدیث سیکھنے کی فضیلت🌺 - مکتبہ فیوض القرآن

یہ بلاگ اسلامی معلومات کے ڈیجیٹل اور فزیکل وسائل تک رسائی کےلیے مواد مہیا کرتا ھے۔ ھمارے واٹس ایپ پر رابطہ کرٰیں 00-92-331-7241688

تازہ ترین

Sponser

Udemy.com Home page 110x200

Translate

اتوار، 9 ستمبر، 2018

🌺قرآن مجید اور حدیث سیکھنے کی فضیلت🌺

🌺قرآن مجید اور حدیث سیکھنے کی فضیلت🌺

        ☘ لیکچر 1☘

🌷قرآن کی روشنی میں علم کی فضیلت🌷

🌻اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں 🌻

💦(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) ان سے پوچھو! کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے کبھی برابر ہو سکتے ہیں؟ نصیحت تو عقل رکھنے والے ہی قبول کرتے ہیں💥

💦سورۃ الزمر آیت 9💦

💥پڑھو (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا، جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی- پڑھو اور تمہارا رب بڑا کریم ہے جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا، انسان کو وہ علم دیاجسے وہ نہ جانتا تھا💥

💦سورۃ العلق آیت 1 تا 6💦

💥جو لوگ تم میں سےایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو بلند درجات عطا فرمائیں گے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ کو اس کی خبر ہے💥

💦سورۃ المجادلہ آیت 11💦

💥اللہ تعالیٰ سے تو اس کے علم والے بندے ہی ڈرا کرتے ہیں- یقینا اللہ تعالیٰ بخشنے والا اور غالب ہے💥

💦سورۃ فاطر آیت 28💦

💥پھر کیوں نہ ہر فرقے میں سے کچھ لوگ نکلے کہ دین میں سمجھ پیدا کریں اور واپس آ کر اپنی قوم کو ڈرائیں تا کہ وہ بچتے رہیں💥

💦سورۃ التوبہ آیت 122💦

🌷 اللہ کی بھلائی انسان سے کیا ہے🌷

💥 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا اللہ جس کے لیے بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں اسے دین میں سمجھ عطا کرتے ہیں💥

   💦ابنِ ماجہ💦

🌷قرآن کا علم سیکھنے والا دوسرے تمام علوم سیکھنے والوں سے افضل ہے🌷

💥حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے💥

          💦بخاری💦

     🌷قرآن کے علوم🌷

🌻 1- قراءت

🌻 2- تجوید

🌻 3- ترجمہ

🌻 4- تفسیر

یہ تمام علوم قرآن سیکھنے میں آتے ہیں 

🌷قرآن کا علم سیکھنے والے کے لیے اللہ جنت کا راستہ آسان کر دیتے ہیں🌷

💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جو شخص علمِ دین سیکھنے کے لیے سفر کرے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتے ہیں💥

          💦مسلم💦

   🌷قرآن کا علم سیکھنے والے کو چار نعمتوں سے اللہ نوازتے ہیں🌷

💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جب کچھ لوگ اللہ کے گھر(مسجد) میں جمع ہو کر قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے پڑھتے پڑھاتے ہیں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے اللہ کی رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر ان کے پاس کرتے ہیں جو اس کے پاس ہیں (یعنی فرشتے) اور (یاد رکھو) جس شخص کو  اس کے عمل نے پیچھے رکھا اس کا نسب اس کو آگے نہیں کر سکے گا💥

         💦مسلم 💦

🌻1- ان پر سکینت (سکون) نازل ہوتی ہے 

🌻2- ان پر اللہ کی رحمت سایہ فگن ہوتی ہے 

🌻3- فرشتے ان کے گرد احتراماً کھڑے رہتے ہیں 

🌻4- اللہ ان کا ذکر فخریہ فرشتوں کے سامنے کرتے ہیں 

🌷قرآن کا علم حاصل کرنے والوں سے فرشتے محبت کرتے ہیں🌷

💥حضرت صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ایک سرخ تکیے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے میں نے عرض کیا "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں علم حاصل کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں- آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مبارک ہو طالب علم کو، طالب علم کو فرشتے اپنے پروں سے گھیر لیتے ہیں پھر وہ ایک دوسرے پر سوار ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں فرشتے طالب علم سے محبت اس لیے کرتے ہیں کہ جو علم، طالب علم حاصل کرتا ہے فرشتے اس علم سے محبت کرتے ہیں💥

      💦احمد، طبرانی💦

🌷قرآن کا علم سیکھنے کے لیے مسجد (یا مدرسہ) جانے والے کو ایک حج کا ثواب ملتا ہے🌷

💥حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جو شخص صرف اس لیے مسجد (یا مدرسہ) گیا تا کہ نیکی سیکھے یا نیکی سکھائے اس کے لیے مکمل حج کا ثواب ہے"💥 

       💦طبرانی💦

🌷قرآن کی 10 آیات سیکھنا نفع بخش سودا ہے🌷

💥حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے فلاں قبیلے سے سودا خریدا ہے اور اس میں مجھے اتنا زیادہ فائدہ ہوا ہے- آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تجھے اس سے زیادہ نفع بخش سودا نہ بتاؤں؟ آدمی نے عرض "کیا ایسا سواد بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جو شخص قرآن مجید کی 10 آیات سیکھتا ہے وہ اس سے زیادہ نفع پاتا ہے- وہ آدمی گیا اور قرآن کی 10 آیات سیکھیں اور واپس آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کیا💥

      💦ابن ماجہ💦

🌷رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآن کا علم سیکھنے والوں کو وصیت🌷

💥حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے پاس لوگ علم حاصل کرنے کے لیے آئیں گے جب انہیں دیکھو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت پر عمل کرنے کی مبارک دینا اور انہیں تلقین کرنا (یعنی علم سکھانا)💥

         💦ابنِ ماجہ💦

🌷قرآن سیکھنے والوں کی وجہ سے ہی دنیا میں خیروبرکت ہے🌷

💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ کہتے ہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دنیا اور اس میں جو کچھ ہے وہ سب ملعون ہے سوائے اللہ کے ذکر کرنے والے کے، اور جس سے وہ محبت کرے یا علم سیکھنے والے یا عالم کے💥

     💦ابنِ ماجہ 💦

🌷قرآن مجید کا علم حاصل کرنا تمام عبادات سے افضل ہے🌷

💥حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے علم کی کثرت، عبادت کی کثرت سے زیادہ عزیز ہے اور تم میں سے بہتر دین اس کا ہے جس میں پرہیزگاری ہے💥

        💦 بزار💦

🌷قرآن کا علم سیکھنے والوں کے لیے فرشتے اپنے پر پھیلاتے ہیں اور زمین و آسمان کی ہر چیز ان کے لیے استغفار مانگتی ہے🌷

💦حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص (قرآن کے) علم کی خاطر سفر طے کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتے ہیں فرشتے طالب علم سے خوش ہو کر اپنے پر (اس کے قدموں کے نیچے) بچھاتے ہیں- طالب علم کے لیے زمین و آسمان کی ہر چیز حتیٰ کہ پانی کے اندر مچھلیاں بھی مغفرت کی دعا کرتی ہیں💥

       💦ابن ماجہ💦

🌷قرآن کا علم سیکھنے کے لیے گھر سے نکلنے والے کا درجہ جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہے🌷

💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے "جو شخص بھلائی سیکھنے یا سکھانے کی غرض سے میری اس مسجد میں آئے اس کا درجہ مجاہد فی سبیل اللہ کے برابر ہے اور جو شخص اس کے علاوہ کسی دوسرے (دنیاوی) مقصد کے لیے آئے اس کی مثال اس شخص کی ہے جس کی نظر دوسرے کے مال پر ہو💥 


         💦ابن ماجہ💦

🌷قرآن کا علم حاصل کرنے والا رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت سے اپنا حصہ پاتا ہے🌷


             💦طبرانی💦

☘ان لیکچرز کو آگے ضرور سینڈ کریں، قرآن کا علم سیکھنے والے دنیا کے خوش قسمت لوگ ہیں☘

       🌹مجھے دعاؤں میں یاد رکھیےگا🌹

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot